PIAکی پرواز میں آتشزدگی

ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی جانے والی پرواز کے کارگو ہولڈ کے پینل پر آگ کی نشاندہی کے بعد کپتان نے طیارہ ٹیک آف کے15منٹ بعد واپس ایئرپورٹ اتار لیا۔ایئرپورٹ ذرائع کیمطابق پرواز پی کے 784 کیطیاریمیں آگ کی نشاندہی پر ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فائر بریگیڈ کا عملہ رن وے پر پہنچ گیا۔کپتان نے پینل پر آگ کی نشاندہی کے بعد بوئنگ 777 طیارے کو واپس ایئرپورٹ اتارا، جسے پارکنگ پر منتقل کرنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ کارگو ہولڈ کی جانچ میں مصروف ہے۔ذرائع کیمطابق طیارے میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت ایئرپورٹ لانج منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ کارگو ہولڈ میں آگ کی وجہ جاننے کے لیے مزید جانچ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں