لاہور (بیوروچیف) لاہور میں جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔وارڈ سے 70سے زائد افراد کو نکال لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی، آگ گائنی وارڈ لگی ، ریسکیو ٹیموں نے 70 سے زائد افراد کو وارڈ سے نکال لیا ۔ ریسکیو نے امدادی کاروائیاں کرتے آگ پر قابو پا لیا،آگ ایگزاسٹ سسٹم میں لگی۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے بھی بچوں کی اموات ہو ئی تھیں ۔ 14 خاندانوں میں خوشیاں لانے والے معصوم نومولودوں کی موت پر ہر طرف اداسی اور غم کا راج ہے، راولپنڈی میں ایک بچی کے غم سے نڈھال والدین کا کہنا تھا کہ لاکھ انکوائریاں ہو جائیں بہت سوں کو سزائیں مل جائیں مگر ہمارے آنگن کا پھول نہیں کھل سکے گا۔ ایک بچے کی والدہ نے کہا کہ چار سال بعد آنگن میں پھول کھلا اب منو مٹی تلے چلا گیا، راولپنڈی میں ایک بچے کے والد نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ کیا شکوہ کروں اللہ کی رضا پر ماتھا ٹیک دیا۔




