ناقص منصوبہ بندی،ٹریفک پولیس کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی

لاہور (بیوروچیف) ٹریفک پولیس کو الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 451ملین روپے جاری کیے گئے تھے جبکہ پنجاب پولیس افسران کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث 451ملین روپے خرچ نہ ہو سکے۔ تفصیلا ت کے مطابق ٹریفک پولیس50الیکٹرک گاڑیاں خرید نے کیلئے جاری فنڈز استعمال نہ کر سکی جبکہ اپریل میں 50الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کیلئے حکومت سے فنڈز کی منظوری لی گئی تھی۔فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ٹریفک پولیس کیلئے منظور شدہ451ملین جاری بھی کر دیے تھے۔ناقص منصوبہ بندی کے باعث ٹریفک پولیس مقررہ مدت میں الیکٹرک گاڑیاں خریدنے میں ناکام رہی جسکی وجہ سے451ملین روپے پنجاب حکومت کو واپس کر دیے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری ہونے کے باوجود گاڑیاں نہ خریدی جا سکیں، رقم لیپس ہو کر واپس چلی گئی ہے۔ٹریفک پولیس حکام نے دوبارہ حکومت سے فنڈز لینے اور الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق 50الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے دوبارہ فنڈز کی منظوری لی جائے گی جبکہ پنجاب ٹریفک پولیس کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کا منصوبہ ایک بار پھر تیار کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں