اسلام آباد (بیوروچیف) ٹیکس گزاروں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈیجیٹل تصدیق کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق کیلئے اب فزیکل سینٹر جانیکی ضرورت ختم کر کے ، آن لائن سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت دینے کے فیصلے کی روشنی میں انفرادی ٹیکس گزار، سولو پروپرائٹرز جبکہ اوورسیز آن لائن بائیومیٹرک تصدیق کرا سکیں گے۔پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی جائیگی۔ مزید برآں ایپ سے آن لائن بائیومیٹرک ویری فکیشن کی سہولت ستمبر 2026 میں فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے باعث اب آن لائن بائیومیٹرک تصدیق کیلئے شہریوں کو نادرا کے فزیکل سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آئی ڈی سے بائیومیٹرک تصدیق سے شہری گھر بیٹھے اپنا تصدیقی عمل مکمل کرسکیں گے۔




