ماں بننے کے بعد اداکاری میں نکھار آ گیا ہے’ کرینہ کپور

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ جب سے ماں بنی ہیں، ان کی اداکاری میں مزید نکھار آگیا ہے۔فلم دائرہ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر 45 سالہ کرینہ کپور نے اپنے جذباتی کردار اور زندگی پر اس کے اثرات سے متعلق گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ جب سے وہ ماں بنی ہیں، ان کی اداکاری میں مزید نکھار آیا ہے، میں فلم کی ہدایتکارہ میگھنا گلزار کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہترین کردار تخلیق کیا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کردار نے مجھے زندگی میں ایک نیا مقام اور زاویہ دیا ہے، یہ میری زندگی کے یادگار کرداروں میں سے ایک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں