ہمارے ہاں میرٹ پر فیصلے نہیں لئے جاتے’ شاہد آفریدی

کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹ کرکٹ کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو جو فیصلے لینے تھے وہ سیریز ختم ہونے کے بعد لے لیتے، ابھی جو فیصلہ لیا گیا ہے وہ ٹھیک نہیں۔ایک بیان میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے جن لڑکوں کو بھیجا گیا ہے وہ ٹی 20 کے ہیں۔ ہمارے فیصلوں میں نہ تو تسلسل ہوتا ہے اور نہ ہی میرٹ پر فیصلے لئے جارہے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ دنیا ہم پر ہنس رہی ہے، ہم نے خود اپنا مذاق بنایا۔ اگر یہ چیئرمین پی سی بی کا بھی فیصلہ تھا تو بھی سلیکشن کمیٹی کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے تھی۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد جب پی سی بی میں آیا تو میں بہت خوش تھا کہ وہ انڈر 19 لیول پر کام کرے گا، 3 مہینے میں ہی سرفراز کو ہیڈ کوچ بنا دیا گیا، یہ کونسا پراسس ہے کہ جس کے تحت سرفراز احمد کو 3 مہینے میں ہی ہیڈ کوچ کے عہدے پر فائز کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں