لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس جن ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس اپنی موجودگی کا احساس دلاتا ہے۔محسن گیلانی پاکستان کے ایک معروف ٹیلی ویژن اور ریڈیو آرٹسٹ اور پروڈیوسر ہیں، ان کا تعلق ملتان سے ہے ، وہ پاکستان کے معزز سادات خاندان سے وابستہ ہیں، وہ اپنی شگفتہ اور پرکشش شخصیت کے حامل ہیں اور اداکار نے لاتعداد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے۔سینئر اداکار نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ “دی بلیو ٹروتھ میں شرکت کی اور اس دوران دعوی کیا کہ وہ جنات کے بادشاہ ہیں۔محسن گیلانی نے کہا کہ اگر آپ جنات کی بات کریں تو میں جنات کا بادشاہ ہوں، میں آج آپ کے شو میں یہ بات کہہ رہا ہوں، اس وقت ایک جن میرے ساتھ ہے اور میں اس بارے میں مذاق نہیں کر رہا۔ یہ سچ ہے، ہمارے پاس جنات ہیں، ہمارے بزرگوں کے پاس جنات ہوتے تھے جو لوگ قرآن کا علم رکھتے ہیں وہ ان لوگوں کو جانتے ہیں جن کے پاس جنات قابو میں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ نسل در نسل چلتا رہتا ہے جب تک کہ جن زندہ رہتے ہیں، میرے پاس بھی ایک جن ہے اور ان کا نام مسٹر نجیب ہے۔ وہ میرے والد کی وفات کے بعد سے 12 سال سے میرے ساتھ ہیں۔اداکار نے کہا کہ یہ ایک بالکل الگ بحث ہے اور آپ کو ڈرنا نہیں چاہیے۔




