فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کا رہائشی 20سالہ عثمان ولد زاہد بیروزگاری کی وجہ سے پریشان تھا، جسکی وجہ سے گھر میں آئے روز جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی اس کا گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے تشویشناک ہونے پر کمرہ میں جا کر دیکھا تو اس کی نعش چھت سے لٹک رہی تھی، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




