صفدرآباد(نامہ نگار)ڈیلی بزنس رپورٹ کے صفدرآباد میں نمائندہ خصوصی احسان الحق بابر کے بڑے بھائی لالہ محمد سلیم آڑھتی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ان کی نماز جنازہ مرکزی جناز گاہ صفدرآباد میں ادا کی گئی جس میںعزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازہ جنازہ ممتاز عالم دین حافظ محمد اصغر علی خطیب جامع مسجد عثمانیہ تحصیل کونسل نے پڑھائی۔مقامی جرنلسٹس حاجی میاں عبد النثار،سئینر صحافی غلام سرور بھٹی،خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی،ڈاکٹر عبد المجید سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی صفدرآباد،نوائے وقت شیخوپورہ کے نامہ نگار سیف الرحمٰن سیفی،فاروق آباد کے صحافی مدثر الرحمٰن بھٹی،سانگلہ ہل سے میاں محمدرمضان حیدری،جماعت اہل سنت کے رہنمائوں،پروفیسرحاجی محمد ادریس بھٹی ،قاری محمد عمر مہروی امام جامعہ خالقیہ رضویہ،قاری فیاض احمد نقشبندی خطیب اعظم سالاروالا دارالاحسان اور صاحبزادہ پیر محمد ارشد جاوید خالقی سجادہ نشین آستانہ عالیہ خالقیہ تاجیہ صفدرآباد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میںمقام اعلیٰ عطا فرمائے آمین۔




