ملکی سلامتی کے لئے تن من دھن قربان کر دینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تاجر برادری کو اپنی مسلح افواج کی جرات و عظمت پر فخر ہے وہ پاک وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یگی 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں اپنے سے تین گنابڑے دشمن کو شکست سے دوچار کرناہماری عسکر ی تاریخ کا عظیم اور ناقابل فراموش واقع ہے ملک کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والیشہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مایہ ناز فوج نے جوانمردی اور شہادت کا وہ انمول مظاہرہ کیا کہ دشمن کو واپس لوٹنا پڑا۔خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ۔ افواج پاکستان نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جس جرات کا مظاہرہ کیا ہے اسپر پوری قوم اسے سلام پیش کرتی ہے قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے انشاء اللہ دشمنوں کی کوئی سازش افواج پاکستان کو اپنے موقف سے جدا نہیں کر سکتی آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ملکی بقاء وسلامتی اور استحکام کیلئے تن من دھن سب قربان کر دینگے ۔جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمدنے کہا ہے کہ قوم اپنی مسلح افواج کی جرات و عظمت پر جتنا فخر کرے کم ہے بچے بچے کو یقین ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔ ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شا ہدنے 6 ستمبر 1965 کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مایہ ناز فوج نے جوانمردی اور شہادت کا وہ انمول مظاہرہ کیا کہ دشمن کو دم دباکر واپس بھاگنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں