خاوند کا پولیس وردی میں ملبوس ساتھیوں کے ہمراہ سسرال میں دھاوا،خاتون اغوا

جڑانوالہ (نامہ نگار) نان نفقہ کا دعوی دائر کرنے کی رنجش پر خاوند نے اپنے بھائی اور پولیس وردیوں میں ملبوس ساتھیوں کے ہمراہ سسرال والوں کے گھر میں گھس کر بیوی کو اغوا کر لیا،پولیس تاحال مغویہ کو بازیاب کروانے میں ناکام،مدعی کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 235 گ ب کے رہائشی محمود خاں نے پولیس تھانہ صدر کو بتایا کہ سائل کی بیٹی کی شادی الزام علیہ یاسر عبیر کیساتھ ہوئی جسکے بطن سے ایک بچی حریم فاطمہ پیدا ہوئی ہے بعدازاں سائل کی بیٹی نے اپنی بچی کے خرچہ کیلئے عدالت میں نان نفقہ کا دعوی دائر کیا ہوا ہے اسی رنجش پر الزام علیہ یاسر عبیر نے اپنے بھائی شہریار ساکن 534 گ ب اور پولیس وردیوں میں ملبوس ساتھیوں کے ہمراہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سائل کے گھر داخل ہوا اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سائل کی بیٹی کو اغوا کر لیا اور اپنے ساتھ لیکر فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے مغویہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹان جڑانوالہ سے اپیل کی ہے کہ مقدمہ میں نامزد الزام علیہان کو گرفتار کرکے اسکی بیٹی کو بازیاب کروا کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے اس حوالہ سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش جاری ہے اغوا میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں