ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار)ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر66ج ب کا علی حسین اور چک نمبر278ج ب کا عاکف موٹر سائیکل پر سوار پینسرہ روڈپر واپس آ رہے تھے ڈنڈیاں والاکے قریب قریب سے پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار کی سائیڈلگنے سے موٹر سائیکل بے قابو ہو گئی اور پیچھے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے ان کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میںوہ دونوںشدید زخمی ہو گئے اور شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے عاکف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ علی حسین کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا پولیس نے متوفی کی نعش تحویل میں لے کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اورٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں