اینٹی سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

لاہور(بیوروچیف)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تمام تعمیراتی منصوبوں میں اینٹی سموگ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں اور زیرِ تعمیر منصوبوں پر پانی کا باقاعدگی سے چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ سڑکوں اور تعمیراتی مقامات پر گرد و غبار کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران اینٹی سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی منصوبوں پر اینٹی سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انفراسٹرکچر منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ اور اینٹی سموگ اقدامات کو ترجیح دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں