فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ نے مویشی چوروں کے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 16لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی برآمد کر لئے’ مزید برآمدگی کیلئے بازپرس کا عمل جاری ہے۔ تفصیل کے مطابق ستیانہ کے گرد ونواح میں بڑھتی ہوئی مویشی چوری کی وارداتوں پر ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل اور کھوجی کی مدد سے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر مویشی چوروں کے سرغنہ خادم عرف خارو اور اس کے ساتھی سلیم کو قابو کر کے بازپرس کی تو انہوں نے 10 وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے 16لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی برآمد کروا دیئے۔ تاہم مزید برآمدگی کیلئے بازپرس کا عمل جاری ہے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ مویشی چوروں کے پکڑے جانے پر علاقہ میں وارداتوں میں نمایاں کمی ہو گی اور سماج دشمن عناصر کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہینگی۔




