کراچی (بیوروچیف) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 131پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعدانڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 504 کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام برقرار رہا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے، جس کے باعث روپے کی قدر میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہوئی۔




