جڑانوالہ(نامہ نگار) ختم نبوت دین کا بنیادی عقیدہ ہے،اس پر اسلام کی پوری عمارت قائم ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان اور اس کا تحفظ دین کا لازمی اور بنیادی تقاضا ہے،رسول اکرم ۖ کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا۔قرآن پاک آخری کتاب اور امت محمدیہ آخری امت ہے۔ان خیالات کا اظہار اسد اللہ ساقی تحصیل کنونیئرتحریک تحفظ ختم نبوت،مذہبی شخصیات قاری عبدالماجد،مولانا سکندر ذکی،مولانا سجاد مدنی چوہدری ظہیر الدین بابر، باسم سعید چوہدری،میاں وسیم طارق،شیخ محمد ابوبکر،میاں وقاص خالد، سابق صدور بار عارف خان،چوہدری عرفان افضال،رانا عتیق الرحمن، ملک خالد پرویز ایڈووکیٹس،صدر مرکزی انجمن تاجر اتحاد شیخ عبدالغفار،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ عمران طاہر،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سعید احمد نے ریلی تحریک تحفظ ختم نبوت کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ریلی سے تاجر رہنما محمد نوید،بلال خالد نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ آئین پاکستان کا حصہ بن گیا ہے،ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے طویل جدوجہد کی گئی ہے اور اس کے بعد پارلیمنٹ قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں کامیابی ملی۔عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری اس کے ایمان کا تقاضا اور آخرت میں شفاعت رسول ۖ کا ذریعہ ہے۔ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا وہ بنیادی اور اہم عقیدہ ہے جس پر پورے دین کا انحصار ہے۔ اگر یہ عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے خلیفہ اول سیدنا حضرت ابو بکر صدیق اور صحابہ اکرام نے اس کے تحفظ کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔




