لاہور (بیوروچیف) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ٹرائی سیریز کا پنک ڈے میچ آج دوپہر ایک بجے شروع ہوگیا،یہ میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے پنک ڈے کے طور پر کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں اب تک ناقابلِ شکست ہے اور اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت چکی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے مقابلے میں سری لنکا کو 37 رنز سے ہرایا، جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔ دوسری جانب انگلینڈ کو سیریز میں اب تک کامیابی نہیں ملی۔ پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد تیسرے میچ میں سری لنکا نے بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے مات دی۔ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے ابتدائی تین میچ راولپنڈی میں کھیلے گئے، جبکہ بقیہ مقابلے اور فائنل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔ آج کے میچ میں پاکستان کی نظریں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھنے پر ہوں گی، جبکہ انگلینڈ شکستوں کا سلسلہ توڑ کر سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گا۔




