ملتان (بیورو چیف)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)ملازمت کیلئے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق مسافروں نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے سعودی عرب پہنچ کر ملازمت حاصل کرنا تھی ، ایجنٹ نے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد ویزا کیٹیگری تبدیل کروانے کا جھانسہ دیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ نے امیگریشن کلیئرنس کے نام پر بھی مسافروں سے بھاری رقوم وصول کیں، گرفتار مسافروں کو ایجنٹ کی نشاندہی اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔




