مارکیٹ فیس کمی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حا جی سردار محمد،چیئر مین رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹر ی نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹر ی ملک محفوظ اور دیگر نے حکومتِ پنجاب اور متعلقہ محکمے کے اعلی حکام کی جانب سے مارکیٹ فیس میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاجر برادری کے لیے ایک تاریخی اور خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔ چیئرمین رانا طیب خان نے کہا کہ چیئرمین پامرہ (PAMRA)اور ڈی جی بامرہ کی جانب سے مارکیٹ فیس میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے تاجروں اور اڑھتیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ زرعی اجناس کی خرید و فروخت میں بھی مزید شفافیت اور آسانی پیدا ہوگی۔رانا طیب خان کا مزید کہنا تھا کہ نامساعد معاشی حالات کے اس دور میں مارکیٹ فیس میں کمی کر کے چیئرمین پامرہ اور ڈی جی بامرہ نے دراصل پوری تاجر برادری کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ زراعت اور مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی مستقبل میں بھی کسانوں اور تاجروں کے باہمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے ہی سازگار فیصلے جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں