بابا ابن شاہ شیرازی کا عرس 11ستمبر سے شروع

کمالیہ(نامہ نگار)دربار حضرت بابا ابن شاہ شیرازی سرکار کا سالانہ عرس مبارک 11، 12 اور 13ستمبر کو عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہو گا ، جس میں پنجاب بھر سے زائرین، عقیدت مندوں، علما کرام، نعت خواں حضرات اور کبڈی و والی بال کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں مختلف مذہبی و ثقافتی پروگرامز کے علاوہ کبڈی اور والی بال کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 12 ستمبر کو شام 4 بجے کبڈی کے مقابلوں کا آغاز ہوگا، جبکہ 13 ستمبر کو صبح 8 بجے کبڈی کے میچز دوبارہ شروع ہوں گے ۔ اسی طرح 12 اور 13 ستمبر کی رات 10 بجے والی بال ٹورنامنٹ کے مقابلے منعقد ہوں گے ، جن میں مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔عرس کی مرکزی تقریب 13 ستمبر کو شام 6 بجے منعقد ہوگی، جس میں رسم ختم شریف، نعت خوانی، مجلس اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر معروف نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت ۖ میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے ۔، جبکہ علما کرام اور ذاکرین حضرت بابا ابن شاہ شیرازی کی دینی و روحانی خدمات اور تعلیمات پر خصوصی خطابات فرمائیں گے ۔منتظمین کے مطابق عرس کی اختتامی رات کبڈی اور والی بال کے فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے ، جس کے بعد نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں