ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تفریحی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیکو پارک اور ہا ئوسنگ کالونی فٹبال گراونڈ کا دورہ کیا۔سی ای او ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ولید عثمان اور ڈسٹرکٹ اینڈ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر فراز احوز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔




