صفدرآباد(نمائندہ خصوصی)ریلوے ٹریک بند ہونے سے عوام بسوں اور ویگنوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سفر پر مجبور ۔یاد رہے کہ لاہو تا فیصل آباد ریلوے ٹریک ہر قسم کی ریل ٹریفک کے بند ہے کیونکہ کچھ عرصہ قبل شیخوپورہ سے شاہدر ہ کے در میان سیلاب سے ریلوے لائن کو شدید نقصا پہنچا تھا جس وجہ سے سیلابی ریلے نے بری تباہی پہنچائی تھی ۔ریلوے حکام نے اس لائن پر چلنے والی گاڑیاں ،بدر ایکسپریس ،غوری ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس اور کراچی جانے والی ٹرینوں کو بند کر دیا تھا ۔امید تھی کہ مرمت کا کام جلد مکمل ہو جائے گا لیکن تا حال صورتحال جوں کی توں ہے،ہزاروں مسافروں کو لاہور تا فیصل آباد اور کراچی کے سفر کے لئے بے حد تکالیف جھیلنا پڑ رہی ہیں مگر ریلوے حکام کو اس کا احساس ہی نہیں ۔عوام کو اپنے ہی ملک میں مسائل کا سامنا ہے اسے دور کون کرے گا ،مسائل کتنے مہینوں تک حل ہو ں گے عوام کو بتایا جائے۔ وفاقی وزیر ریلوے اس کا نوٹس لیں اور ٹریک کو جلد از جلد بحال کریں،دنیا کے دیگر ممالک میں تو اتنا ٹائم نہیں لگتا جتنا پاکستان میں ،یہاں کسی کو وقت کی قدر ہی نہیں ہے،ایک پل ٹوٹ گیا ہے جسے مرمت میں پتا نہیں کتنے سال لگیں گے ۔عوامی مطالبہ ہے کہ اس کام کی رفتار میں تیزی لا کر جلد مکمل کیا جائے ۔




