فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 61 گ ب کے رہائشی مختار احمد کی طلاق یافتہ بیٹی ندا فاطمہ گھر پر موجود تھی اور اس کے بھائی شہباز کو اس کر کردار پر شک تھا۔ بھائی نے بہن کو بری حرکات سے منع کیا تو دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی، جس پر بھائی شہباز نے پسٹل سے فائر کیا جو کہ ندا فاطمہ کی کنپٹی پر لگنے سے آرپار ہو گیا اور وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑی تو ملزم بھائی موقع سے فرار ہو گیا۔ مضروبہ کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گئی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی ہے۔




