سابق چیئرمین شیخ شبیر قاتلانہ حملہ میں چل بسے

مریدکے (نامہ نگار) مریدکے میں ن لیگی رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں ماریگئے۔پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے نزدیک اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر لاہور اپنے گھر کی طرف کار پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے کار سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی اور باآسانی فرار ہوگئے۔مقتول شیخ شبیر احمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں