چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت

اسلام آباد ( بیورو چیف)چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے سلسلہ میں حکومت اور حزب اختلاف میں مشاورت کا آغاز ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس کے چیمبر میں اپوزیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوئے۔27ستمبر احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہوئی، پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کی گئی۔ملک کے بگڑتے حالات پر تمام جماعتوں سے رابطہ کر کے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 15 ستمبر کو تحریک تحفظ آئین کا اجلاس ہوگا اور اے پی سی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے خط کا جواب دے دیا اور وزیراعظم سے مشاورت کیلئے دن اور وقت مانگ لیا۔اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنمائوں کی مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں