فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ نئے صوبے یاانتظامی یونٹس کے فیصلے محفلوں میں نہیں ہو سکتے پارلیمان کی محفل لگے گی تو جوخواہش ہیں وہ اظہار کرسکتے ہیں فیصلے ساز ی کے لئے نجی محفلوں میں تجویز بھی قابلِ عمل نہیں ہوسکتی -جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ نظام جمہور یت میں کبھی ریفرنڈم نہیں ہوا-ایوانوں میں عوام کے منتخب نمائندے ہیں انہیں ہی اکائیوں میں اضافے اور یونٹس بنانے کااختیارہے- انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سینیٹ اور3 صوبائی اسمبلیوں میں ابھی تک اس ایشوپرکوئی بات نہیں ہورہی سندھ اسمبلی میں ہونے والی گفتگومیں نکی جئی ناکے ساتھ قومی اسمبلی کو وارننگ بھی دی گئی امید ہے اتفاق رائے پرسندھ اسمبلی بھی نکی جئی ہاں کردے گی-انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قانون اورجمہوریت ہے اس لیے قانون کے مطابق ہی فیصلے ہوں گے-




