شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)موٹر وے ایم فور پر ایف ڈبلیو او کی کارروائی،چوری میں ملوث 2ملازم گرفتار۔کمانڈنگ آفیسر موٹروے کرنل (ر) ساجد اختر کی ہدایات پر کاروائی کی گئی ایف ڈبلیو او کے دو ملازمین کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ملزم حسین، ملزم محمد ارباب علی کو ایف ڈبلیو او کمانڈنگ آفیسر کرنل ( ر) ساجد اختر نے نوکری سے برخاست کر دیا ملزمان موٹر وے کے درمیان میں لگی اینٹی گئیر شیٹ کو اکھاڑ کر مختلف جگہوں پر فروخت کرتے تھے۔ایف ڈبلیو او کمانڈنگ آفیسر کرنل (ر) ساجد اختر کی خصوصی ہدایات پر انہیں گرفتار کر کے تھانہ شورکوٹ کینٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا کسی کو بھی اس طرح کے کام کی معافی نہیں مل سکتی۔




