پولیس کیخلاف 8ماہ میں 40مقدمات

لاہور( بیورو چیف)لاہور میں سال 2026 کے پہلے 8ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کیخلا ف 40مقدمات درج کیے گئے، جن میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک 76اہلکار نامزد ہیں ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق درج مقدمات میں 7 سب انسپکٹر، 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبکہ 47 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں اہلکاروں کے خلاف مقدمات مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر درج کیے گئے جبکہ سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر بھی مقدمات کا اندراج ہوا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹائون ڈویژن میں پولیس کے خلاف 9، صدر ڈویژن میں 8، سٹی ڈویژن میں 7 جبکہ کینٹ ڈویژن میں 6 مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ سول لائنز اور اقبال ٹائون ڈویژن میں پولیس کے خلاف 5، 5 مقدمات درج کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں