لاہور(شوبز نیوز)اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ میرے والد نے میری پہلی شادی سے قبل ہی اس کے ناکام ہونے کی پیش گوئی کر دی تھی۔نادیہ افگن حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔اداکارہ کے مطابق میرے والد نہایت دور اندیش تھے اور شادی کے وقت انہوں نے مجھے فیصلے پر نظرثانی کا مشورہ دیا تھا۔ نادیہ افغان کا کہنا ہے کہ میرے والد نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر تم چاہوں تو اس مرحلے سے پیچھے ہٹ سکتی ہو، میں مہمانوں کو اچھے انداز میں رخصت کر دوں گا لیکن تم خود کو اس رشتے میں نہ ڈالو کیونکہ تم دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہو۔اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے 6 ماہ بعد ہی مجھے محسوس ہو گیا تھا کہ میرے والد درست تھے۔




