شوبز میں سفارش کے بل بوتے پر کام ملتا ہے’ سارہ عمیر

لاہور(شوبز نیوز)اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ شوبز میں پرچی سسٹم اس قدر مضبوط ہے کہ کئی بار بہترین کردار ملنے کے باوجود انہیں کسی اور کو دے دیا جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں سارہ عمیر کا کہنا تھا کہ کئی بار بہت اچھے کردار کی آفر ملتی ہے لیکن ہمارے یہاں کچھ چینلز اور پروڈکشن ہائوسز ایسے ہیں جہاں اوپر سے پرچی کسی اور کی آ جاتی ہے اور وہ موقع ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سب کو اللہ کی رضا سمجھ کر اور یہ سوچ کر نظر انداز کر دیتی ہیں کہ شاید سامنے والا ان سے زیادہ ضرورت مند ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کئی ایسی اداکارائیں موجود ہیں جنہیں اداکاری نہیں آتی، لیکن ان کی پرچی بہت طاقتور ہے، اسی لیے انہیں کام ملتا ہے، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے مقام حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں