ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس ”کردیا،آج پھر37وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میںڈاکوئوں کا راج برقرار، آج پھر مزید37 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوںکے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیاگیا جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر8خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون عابد شہید روڈ کے ریاض طارق کی اہلیہ(ر) ناراض ہو کر گھر سے نکلی واپس نہ آئی، ملت ٹائون رحمان آباد کی رخسانہ کی بیٹی(م)، علی پارک کے عرفان کی بیٹی(ف) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، چک جھمرہ کے علاقہ 116ج ب کے عظیم کی والدہ (ک) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، بٹالہ کالونی کے علاقہ مقبول روڈ کے ندیم کی اہلیہ(الف) کو نامعلوم ملزمان، فیکٹری ایریا کے علاقہ ایوب کالونی کے اسماعیل کی بیٹی (ک) کو ملزمان عبداللہ وغیرہ، ڈجکوٹ کے علاقہ 263ر۔ب کے حسنین کی بیٹی(ع) کو نامعلوم ملزمان، ایئر پور ٹ کے علاقہ 232کی آسیہ کی بیٹی(س) بازار گئی نامعلوم نے اغوا کر لیا’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ216ر۔ب کی مختاراں بی بی کا بیٹا منیب گھر سے کھیلنے کیلئے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ امباں والی پلی کے قریب ماہ نور سے70ہزار وفون چھین لیا، طارق آباد کے اشفاق سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، جج والا کے قریب احتشام سے نقدی وفون، اکبر آباد کے قریب فائزہ سے جھپٹا مارکر پرس چھین لیا، ریلوے روڈ پر شکیل احمد سے26ہزار و فون، شیخوپورہ روڈ پر آصف سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی، ریاض الجنہ کے عرفان کے گھر کے تالے توڑ کر 31لاکھ کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، زینت ٹائون کے دلدار سے10ہزار وفون، سرگودھا روڈ یوسف چوک میں مہتاب سے 40ہزار چھین لیا، واپڈا سٹی کے قریب محبوب عالم سے15ہزار وفون چھین لیا، 616گ ب کے مہامند سے 60ہزار وفون، 308گ ب کے شہامند علی کے ڈیرے سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے عمران کی دکان سے قیمتی سامان چوری، کلیانوالہ کے احسان اللہ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، جلی فتیانہ کے بہاول شیر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، گل چوک سمندری کے اعجاز کے گودام سے قیمتی سامان چوری، بلال ٹائون کے قریب شہر یار سے موٹرسائیکل چھین لی، 257ر۔ب کے نوازش علی سے نقدی، جلوی مارکیٹ کے قریب ظفر اقبال سے نقدی وفون، 79گ ب کے سردار احمد کے گھر سے بکرے چوری، سدھار بائی پاس کے قریب عامر سہیل سے نقدی وفون، 278گ ب کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کا سامان چوری، 240گ ب کے صابر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چوری، 105گ ب کے حسان کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل چوری، 235گ ب کے اختر حسین کے ڈیرہ سے سوا لاکھ کا سامان چوری، 534گ ب کے علی رضا کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 105گ ب کے فرید کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری،89گ ب کے راجہ ولید کے رقبہ سے سامان چوری، 356گ ب کے غلام علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں چنیوٹ بازار سے آصف، سیف آباد سے اصغر علی، گیٹ چوک سے ریاض، 470گ ب کے احسان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں