چھت کا پردہ گرنے سے 13سالہ لڑکا جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر شاداب کالونی میں گھر کی چھت کا خستہ حال پردہ گرنے سے ملبے تلے دب کر 13سالہ لڑکا جاں بحق’ ریسکیو1122 نے ضروری کارروا ئی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر واقع شاداب پلی کے قریب شہری کے گھر کی چھت کی خستہ حال دیوار اچانک گر گئی، گلی میں گزرتے ہوئے 13سالہ محمد برہان ولد ریاض سکنہ لال کوٹھی ملبے تلے دب گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو مذکورہ لڑکے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم ریسکیو1122 نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں