فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالم اسلام کے حکمرانوں وامت مسلمہ کو عالم کفر کی سازشوں کے خلاف بھرپور بیدار رہناہوگا عالم کفر اور انکے حامی مسلمانوں کے باہمی تعلقات کو بگاڑنے کے لئے بہت عیاری سے کام کررہے ہیںیہود نصاری اور انکے حامیوں اورفرقہ پرستوں کی سازشوں کے قلع قمع کے لئے مسلم امہ کو اپنے باہمی اختلافات گفت و شنید سے حل کرناہونگے۔کوئی مسلمان ملک یا”گروہ حرمین شریفین کے تقدس کی پامالی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔عالم کفر مسلمانوں کے اختلافات سے فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتاہے جسے ہر صورت ناکام بنانا ساری امت مسلمہ پر فرض ہے۔مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون بھیجے جانے کی خبر نے امتِ مسلمہ کے دلوں کو غمگین کر دیا ہے۔ اگرچہ سعودی حکام کے مطابق ڈرون کو مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا، جبکہ حوثیوں نے اس الزام کی تردید کی ہے، مگر حرمین شریفین کی سلامتی پوری امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی اہم ہے۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہماری جان، ہماری محبت اور ہمارے ایمان کا مرکز ہیں۔ان مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے ہماری جان، ہمارا مال، ہمارا سب کچھ قربان ہے۔ جو بھی حرمین شریفین کی طرف میلی نظر سے دیکھے گا، ان شا اللہ اس کا انجام عبرتناک ہوگا۔




