لاہور (سپورٹس نیوز) ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی تین ملکی سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی خواتین انڈر 19 ٹیمیں اس 10 میچوں پر مشتمل تین ملکی سیریز میں حصہ لیں گی، جو 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ترجمان پی سی بی کیمطابق تمام میچز اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے اور ہر میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ دو ٹیمیں 16 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز ٹورنامنٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی، جبکہ عبدالمقیت، ذوالفقار جان، عمران جاوید اور طارق رشید بھی امپائرنگ پینل کا حصہ ہوں گے۔




