فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اندھا قتل ٹریس، دوست ہی دوست کا قاتل نکلا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ملزم زاہد حسین نے اپنے دوست رکشہ ڈرائیور امداد حسین کو ڈیرے پر لے جا کر پیسوں کے لین دین کی رنجش پر سر میں ڈنڈے مار کر اور گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد نعش لکھوآنہ لنک روڈ پر پھینک دی۔ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ محمد عاطف شہزاد نے ٹیکنکل وسائل کی مدد سے ملزم زاہد حسین کوگرفتار کر لیا۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سچ اُگل دیا۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔




