ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ نے فلمی موسیقی سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا اور کہا ہے کہ کووڈ کے دوران یہ احساس ہوا کے فلمی موسیقی مجھے خوشی نہیں دے رہی۔ایک انٹرویو میں سلیم مرچنٹ نے بتایا کہ میں اب فلموں کے لیے گانے نہیں بناتا کیونکہ یہ اب آرٹ نہیں رہا بلکہ کام بن گیا ہے۔موسیقار کے مطابق فلموں کے لیے گانے بنانا اب اس لیے مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اس پورے عمل میں بہت سے لوگوں کی شمولیت ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں فن کا اصل مفہوم ہی متاثر ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسیقی محض ایک سیٹ اپ بن کر رہ گئی ہے، آپ کو زیادہ تر بہت سے لوگوں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔




