محنت کے بغیر کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں’ کنزیٰ ہاشمی

لاہور(شوبز نیوز) معروف خوبصورت اداکارہ کنزی ہاشمی نے کہا ہے کہ پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا باتیں کرنا آسان کامیابیوں تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں کنزی ہاشمی نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔ کنزی ہاشمی نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا اس کیلئے بھرپور محنت درکار ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں