فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) امین پور بازار پریس مارکیٹ میں دکان کی بیسمنٹ میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا کاغذ جل گیا، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ پریس مارکیٹ میں دکان کی بیسمنٹ میں بجلی کی تاروں میں سپارکنگ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی’ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، اسی دوران بھاری مالیت کا کاغذ اور دیگر سامان جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




