فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)تھانہ ملت ٹائون کے علاقے گلشن مدینہ میں بیوی کی بدسلوکی پردلبرداشتہ ہو کر چار بچوں کے باپ نے مبینہ طورپر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال کے مارچری یونٹ منتقل کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈپر واقع گلشن مدینہ میں رہائش پذیر 45سالہ کفیل ولد خلیل کے چار بچے ہیں۔ مذکورہ نوجوان کفیل کی بیوی آئے روز اسکے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتی اور شدید بدسلوکی کرتی جس پر وہ دلبرداشتہ تھا۔ آج صبح مذکورہ نوجوان کفیل نے اپنی بیوی کی بدسلوکی کے باعث اپنی کنپٹی پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔




