پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور بالخصوص تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی۔دونوں رہنماں نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلی سطح کے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔گفتگو کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں مما لک کے درمیان باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں پیشر فت کے لیے اعلی سطحی روابط کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ د فتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔دونوں ممالک کے وزرا ئے خارجہ کی یہ ملاقات پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے آئندہ رابطوں کے لیے اہم ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں