فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں نیشنل گروپ کے قائدین میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال کی کاوشیں رنگ لے آئیں، کارپوریٹ کلاس میں نیشنل گروپ کا کلین سویپ جبکہ آج ایسوسی ایٹ کلاس کا میدان سج گیا، کارپوریٹ کی نشستیں جیتنے پر نیشنل گروپ کے ارکان کا جشن جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں بھی نیشنل گروپ کی کامیابی یقینی ہے۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2026-28ء کے پہلے مرحلہ میں کارپوریٹ کلاس کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔ اس کلاس کی خالی ہونے والی 14نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے17امیدواروں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق عارف احسان ملک آف میسرز الغنی انٹرنیشنل نے607 ووٹ، کاشف احمد اسلم ضیاء آف میسرز لاہور فیشنز نے573ووٹ، محمد ےٰسین آف میسرز لیکیسی ٹیکسٹائلز نے585ووٹ، محمد بابر شہزاد آف میسرز بابر شہزاد اینڈ ثاقب زاد نے587ووٹ، احسان الحق میسرز الحق ایکسپورٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 576ووٹ ، احمدبلال آف میسرز مون ٹیکسٹائل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نے584ووٹ ، فرحان طفیل آف میسرز invictusسلوشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ نے564ووٹ، تنویر احمد آفاق آف میسرز فرنیچر ہولز نے570ووٹ، جاوید احمد آف میسرز خواجہ سنز 568ووٹ، عمران لطیف آف میسرز عمران فوڈ پراڈکٹس نے562ووٹ ،حنین حامد آف میسرز حبیب کلیکو ویونگ انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے553ووٹ، رانا ساجد قیوم خاں آف میسرز ایس ایس فیبرکس(پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 553ووٹ، شاہدحنیف غوری آف میسرز سردار سائزنگ انڈسٹریز نے 548ووٹ، سید مراتب علی شاہ آف میسرز سید ڈائنگ ورکس نے515ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مخالف گروپ کے 3 امیدوار محمد اظہر حسین آف میسرز میٹل آرٹ ایکسپورٹرز نے180ووٹ’ حلیم اختر ملک آف میسرز بسم اللہ فیبرکس نے233ووٹ، وقاص سہیل آف میسرز کاٹن فیلڈ نے172ووٹ لئے۔ کارپوریٹ کلاس کے 1428 ممبران میں سے 747 ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا جبکہ 19 ووٹ مسترد ہوئے، پولنگ پُرامن ماحول میں ہوئی، اسی طرح نیشنل گروپ نے کارپوریٹ کلاس میں کلین سویپ کر لیا۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایٹ کلاس میں نیشنل گروپ کے امیدوار محمد مغیث کھوکھر’ چوہدری اظہر’ ایم جاوید شریف’ شیخ فضل’ میاں سعید’ صداقت حسین لودھی’ محمد یوسف’ عبدالسلام شاہد’ ملک فراست علی’ فیصل نعیم پراچہ’ شیخ محمد آصف’ عاصم سمرا’ محمد عمر اور میاں تنویر ریاض کی کامیابی یقینی ہے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری۔ 4660 ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کرینگے۔ ایسوسی ایٹ کی 14 نشستوں پر 16 امیدوار مدمقابل ہیں۔




