فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں اینٹی کرپشن ٹیم نے مبینہ رشوت وصولی کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے پٹواری اور مبینہ پرائیویٹ منشی کو گرفتار کر لیا، اینٹی کرپشن رپورٹ کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن ریجن فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 50/2026 درج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حلقہ چک نمبر 220 آر بی کے پٹواری امیر حمزہ اور مبینہ پرائیویٹ منشی محمد عبداللہ کو شہری محمد حسن سے مبینہ طور پر 16 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیارپورٹ کے مطابق کارروائی ADC-II اینٹی کرپشن فیصل آباد سرفراز وڑائچ نے مجسٹریٹ سیکشن 30 فیصل آباد یاسر عرفات کی نگرانی میں کی اینٹی کرپشن حکام کے مطابق واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔




