بوگس کال کرنے پر مقدمہ درج

ماموں کانجن (نامہ نگار) ڈکیتی کی بوگس کال کرنے پر کالر پولیس کی گرفت میں 15 پر جھوٹی اور بوگس اطلاع دے کر پولیس کو پریشان کرنے والا قانون کے شکنجے میں آ گیا۔ ملزم ارسلان ولد اسماعیل،سکنہ 550 گ ب کے رہائشی نے مقامی پولیس کو ڈکیتی کی کال کی کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے اس سے 25000 ہزار نقدی چھین لی ہے۔ جس پر پولیس کی نفری اور فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ تاہم، تفتیش کے دوران کال مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد ثابت ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے بجرم ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایمرجنسی ہیلپ لائنز کا غلط استعمال اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گمراہ کرنا سنگین جرم ہے۔ بوگس کالز کی وجہ سے نہ صرف قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ کسی حقیقی ہنگامی صورتحال میں امداد بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں