فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوںاور چوروں کے گروہ بے لگام،آج پھر مزید30 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیاگیا، جبکہ مزاحمت کرنے پر شہری کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا۔ متعدد شہری موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور 3نوجوان کو اغوا کر لیا گیا، تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ رسول پورہ کے رہائشی فیصل کی اہلیہ (م) کو ملزمان سفیان وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ66گ ب کے احسان علی کی بیٹی( ش) کو ملزمان عمر وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ190ر۔ب کے اکرم کا بیٹا عمر فاروق،240گ ب کی شمشاد بی بی کا بیٹا امجد علی اور 39گ ب کے معراج کا بھائی محمد بوٹا گھر سے کام کاج کے سلسلہ میں نکلے واپس نہ آئے۔ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جڑانوالہ کے علاقہ35گ ب کے قریب اتھرے ڈاکوئوں نے شہری عبدللہ شاہ سے گن پوائنٹ پرڈیڑھ لاکھ و فون چھیننے کے بعد مزاحمت کرنے پر گولی مار کر لہولہان کر دیا،اسلام پورہ کی سمیرا احسان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات سامان چور لے اڑے،219ر۔ب کے عرفان کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات چوری، بی بی جان چوک کے قریب راشد سے10ہزار و فون چھین لیا، رسول پار ک کے نعیم کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات، نقدی سامان چوری، 202ر۔ب گٹی کے بلال سے82ہزار ،طلائی انگوٹھی چھین لی،198ر۔ب کے سراج سے5ہزار و فون چھین لیا، 195ر۔ب جنڈ والی کے قریب عدنان سے 92ہزار و فون چھین لیا، 155ر۔ب کے غلام شبیر کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، ڈجکوٹ کے قریب طاہر محمود سے28ہزار و فون، مومن آباد کے عدنان فیصل سے 60ہزار و فون چھین لیا، شیخاں والا پھاٹک کے قریب غلام رسول سے45ہزار و فون، روشن والا کے قریب نعیم عباس سے30ہزار و فون، 274ج ب کے شاہد سے24ہزار ،75ج ب کے قریب عثمان سے ساڑھے لاکھ و فون چھین لیا، 653گ ب کے بلال حیدر سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا،108گ ب کے افتخار علی کی حویلی سے مویشی چوری،415گ ب کے قریب اعجاز سے ڈیڑھ لاکھ و فون چھین لیا، 506گ ب کے اشرف کے گھر سے20لاکھ کے زیورات نقدی و سامان چوری،558گ ب کے محمد یار کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ، نقدی چوری، بنگلہ چوک کے انصر فراز سے80ہزار و فون چھین، محلہ اشرف آباد کی رضیہ جاوید کے پارلر سے لاکھوں کا سامان چوری، 216گ ب کے ہمایوں رشید کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، علاوہ ازیں باغ جناح سے علی رضا، جواد کلب سے عامر شہزاد، امین ٹائون سے عرفان، تحصیل ہسپتال جڑانوالہ سے بلال کی موٹرسائیکلیں چور لے گئے۔




