پٹرول میں ریلیف تمام طبقات کو دی جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن فیصل آباد کے سابق جنرل سیکرٹری شاہدمحمودبیگ ایڈوو کیٹ نے پٹرول کی قیمت میں محدودطبقے کی بجائے تمام طبقات کو ڈیزل سمیت ریلیف دینے کی تجویزدیدی جبکہ معاشی بدحالی سے سیا سی بدحالی پرپارٹی قائد میاں نوازشر یف سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے جاری بیان میں ان کاکہناتھا کہ صرف پٹرول کی قیمت میں 100روپے کے ریلیف پرروزانہ اربوں روپے ایڈورٹائزمنٹ پرخرچ کئے جا سکتے ہیں تو اس رقم سے ریلیف بھی دیاجاسکتاہے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹر کمی بھی زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہے تاہم اس سے مہنگائی میں بھی معمولی کمی کی جاسکتی ہے-انہوں نے کہاکہ مشرق وسطی میں کشید گی کی وجہ سے اگرچہ دنیابھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اس کے باوجود وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مڈل کلاس طبقے کا احساس کرکے پٹرول کی قیمت میں 100روپے کاریلیف کافیصلہ کیاہے مگر مہنگائی کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کے پاس 5لیٹر کے لئے 1400 سے زائد رقم مشکل ہے 50فیصد سے زائدلوگوں کی موٹرسائیکلیں اپنے نام نہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ریلیف کی سہولت حاصل نہیں کر سکتے-اکثرموٹرسائیکل اور چنگی رکشہ والے دوتین سو تک پٹرول ڈلواتے ہیں ایسے حالات میں غیر مشروط طور پر 100 روپے لیٹر کمی کرنی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں