لاہور (بیوروچیف)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے لیے 332 نئی تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔منظوری کے مطابق گریڈ 14کے 25ٹرانسپورٹ افسران اور گریڈ 11کے 25جونیئر ٹرانسپورٹ افسران بھرتی کیے جائیں گے۔ اسکے علاوہ پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں 123ہیڈ کانسٹیبلز اور 123کانسٹیبلز کی بھرتی بھی منظور کی گئی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یکمشت تنخواہی پیکیج پر 36ڈرائیورز بھی بھرتی کیے جائیں گے، جن کا تنخواہی پیکیج چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم سلیکشن بورڈ طے کریگا۔ تمام 332افسران اور اہلکاروں کو ابتدائی طور پر 3سالہ کنٹریکٹ پر تعینا ت کیا جائیگا۔مزید برآں، ان بھرتیوں کیلئیکوئی اضافی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے اور تمام اخراجات موجودہ بجٹ سے ہی ادا کیے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان بھرتیوں سے پنجاب کی36ضلعی ٹرانسپور ٹ اتھارٹیز میں عملے کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔




