فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)آج کے جدید اور ڈیجیٹل دور میں بھی میونسپل کارپوریشن فیصل آباد پنشن کے حصول کا فرسودہ طریقہ کار کو تبدیل نہ کرسکا ساٹھ ستر سال کے بزرگ خواتین اور مرد حضرات دھکے کھانے پر مجبور ہیں غربت بیماری کسمپرسی اور لاچارگی کی تصویر بنے پینشنرز کو بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کروانے اور ہرماہ پنشن فارم کو تصدیق کے ساتھ جمع کروانے کے بعد انہیں ہر فارم کے ساتھ رسیدی ٹکٹ لگانے کا پابند بھی کر دیا گیا ہے جو سراسر ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہے ان خیالات کا اظہار اولڈ میونسپل ایمپلائز یونین میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے چیئرمین طارق محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پنشن کے حصول کا سب سے انوکھا فرسودہ طریقہ صرف اور صرف میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں رائج ہے اس کے علاوہ کسی بھی وفاقی یا صوبائی محکمہ میں ایسا سسٹم رائج نہیں ہے کیونکہ بزرگ پینشنرز کے انگھوٹے بائیو میٹرک شناخت میں ظاہر نہیں ہوتے جس وجہ سے انہیں مختلف نادرا دفاتر میں دھکے کھانے پڑتے ہیں۔ جب پینشنرز خود دفتر اور بینک میں حاضر ہو رہا ہے تو اس کی بائیو میٹرک تصدیق کروانا سمجھ سے بالاتر ہے – ہر ماہ پینشنرز سے فارم وصول کرنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا فرسودہ طریقہ کار میونسپل کارپوریشن کے علاوہ پنجاب کیکسی بھی محکمہ میں رائج نہیں ہے ہم کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ بزرگ پینشنرز کی مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے پینشن کے حصول کو آسان اور سہل بنانے پر غور کریں




