فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ سرگرم، آج پھردرجنوں مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق نعمت کالونی کے قریب سہیل سے نقدی وفون چھین لیا، کمالپور کے قریب صدیق سے 15ہزار و فون چھین لیا،120ج ب کے حسنین سے10ہزار و فون چھین لیا، 106ج ب کے عباس کے گھر کی چھت سے قیمتی80کبوتر چور لے اڑے، 58ج ب کے غلام مصطفی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ناولٹی پل کے قریب رکشہ سوار نعمان سے ڈیڑھ لاکھ چور لے اڑے۔ سمن آباد کالج روڈ پر اکرم سے30ہزار و فون چھین لیا، پیپلز کالونی کے شہباز کی دکان سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے، بٹالہ کالونی کے محلہ فیروز شاہ کے افتخار کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں سرگودھا روڈ لاری اڈا کے قریب عمران، لیاقت آباد کے نوید، 158ر۔ب سے امجد، پیپلز کالونی کے محمد علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




