اسحاق ڈار کی کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کلو بائیف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔علاوہ ازیں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطوں اور تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں