رانا ثناء اللہ کیPTIسے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ موخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شہر میں کنٹینرکو حفاظتی اقدامات کے طور پر رکھا گیا ہے کنٹینرسڑک کنارے پڑے ہیں اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سے بیک ڈور رابطے اب بھی ہیں، لانگ مارچ موخر کیے جانے تک ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، لانگ مارچ سے متعلق صرف بیانات دیئے جارہے ہیں، عملی طورپرمارچ نہیں ہوگا۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو بھی چڑھ دوڑنے کی اجازت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں